وزارت صحت کی پریس کانفرنس آج، ترجمان خطاب کریں گے
کانفرنس میں شریک صحافیوں کے علاوہ عام شہری بھی سوال کر سکیں گے۔ ( فوٹو: سبق)
وزارت صحت کے صدر دفتر ریاض میں آج کورونا کی تازہ ترین صورتحال کے متعلق ہفتہ وار پریس کانفرنس ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی خطاب کریں گے۔
وہ اپنے خطاب کے دوران اندرون ملک اور بین الاقوامی سطح پر کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
ملک میں وبا کے انسداد کے لیے جاری کوششیں اور ویکسین کے علاوہ عام افراد کے لیے دوسری خوراک بھی ان کے گفتگو کا موضوع ہوگی۔
کانفرنس میں شریک صحافیوں کے علاوہ عام شہری اور مقیم غیرملکی بھی ٹوئٹر پر دیے گئے ہیش ٹیگ کے ذریعے سوال کرسکتے ہیں۔