سعودی عرب میں سنیچر کو لبنان سے 14 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ جدہ اسلامی پورٹ پر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔ آئرن شیٹس کی شپمنٹ میں منشیات چھپائی گئی تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ریاض ریجن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
یاد رہے کہ اپریل میں لبنان سے منشیات اسمگلنگ کی دو بڑی کارروائیاں ناکام بنائے جانے کے بعد سعودی عرب نے لبنان سے پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی لگا رکھی ہے۔
إحباط محاولة تهريب (14.4) مليون قرص إمفيتامين مخدر مخفية داخل ألواح حديدية قادمة من لبنان.#الحرب_على_المخدرات pic.twitter.com/KTCsmL1e6T
— وزارة الداخلية (@MOISaudiArabia) June 26, 2021