Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیف بیزوس کا خلائی مشن: پہلی خلاباز خاتون ’معزز مہمان‘ کے طور پر شامل

ویلی فنک 20 جولائی کو ٹیکساس سے سوار ہوں گی اور کیپسول میں پرواز کے بعد جیف بیزوس سے جا ملیں گی (فوٹو: اے ایف پی)
ایمیزون اور بلیو اوریجنز کے مالک جیف بیزوس نے اپنے خلائی مشن کے آغاز کے لیے خلابازی کے بانیوں میں شمار ہونے والی 82 سالہ خاتون کو منتخب کیا ہے۔ یہ وہی خاتون ہیں جن کو کئی عشرے قبل ایسٹروناٹ ونگز کی جانب سے ان کی جنس کی وجہ سے انکار کر دیا گیا تھا۔
خاتون رواں ماہ کے اواخر میں بیزوس کے ساتھ راکٹ میں خلا میں جائیں گی۔
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق کمپنی کی جانب سے جمعرات کو اعلان کیا گیا کہ ویلی فنک 20 جولائی کو مغربی ٹیکساس سے سوار ہوں گی اور ’آنرڈ گیسٹ‘ کی حیثیت سے دس منٹ تک کیپسول میں پرواز کرنے کے بعد وہ بیزوس، ان کے بھائی اور چیئرٹی آکشن کے فاتح سے جا ملیں گی جو شیپرڈ راکٹ میں سفر کرنے والے پہلے افراد ہیں۔
 فنک ان 13 خواتین کے ساتھ ہیں جنہوں نے 1960 میں خلابازی کی تربیت حاصل کی مگر ان کو کبھی خلا میں جانے دیا گیا نہ ہی ناسا کے ایسٹروناٹ کور میں رسائی ملی، صرف اس وجہ سے کہ وہ خواتین تھیں۔
ناسا کے تمام خلاباز فوجی پائلٹ اور مرد تھے۔

بیزوس کے مطابق ’ہم پرجوش ہیں کہ 20 جولائی کو معزز مہمان کی حیثیت سے ویلی فنک کے ساتھ اڑیں گے۔‘ (فوٹو: روئٹرز)

82 سالہ فنک خلا میں جانے والی معمر ترین خاتون بن جائیں گی، اس طرح وہ جان گلین کو پیچھے چھوڑ دیں گی جنہوں نے 77 برس کی عمر میں 1998  میں خلائی شٹل میں سفر کر کے ریکارڈ بنایا تھا۔
 بیزوس نے اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا ’کسی نے زیادہ انتظار نہیں کیا، یہ کیریو کو ویل کم کہنے کا وقت ہے ویلی، ہم پرجوش ہیں کہ 20 جولائی کو معزز مہمان کی حیثیت سے آپ کے ساتھ اڑیں گے۔‘
سابق پائلٹ اور فلائٹ انسٹرکٹر فنک فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی پہلی خاتون انسپکٹر بھی رہیں جبکہ انہوں نے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹ بورڈ کی پہلی خاتون سیفٹی انویسٹی گیٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

شیئر: