Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کی جانب سے یمن کے بجلی گھروں میں ڈیزل کی فراہمی

اس امداد کا مقصد یمنی عوام کی خدمت اور ان کے دکھوں کا مداوا  کرنا ہے۔(فوٹو واس)
سعودی عرب نے یمن کےالمھرہ گورنریٹ میں ڈیزل کی فراہمی کی ہے ۔ یہ ڈیزل یمن میں موجود بجلی گھروں میں ایندھن کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا نے رپورٹ شائع کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یمن کے لئے سعودی ترقی اور تعمیر نو پروگرام (ایس ڈی آر پی وائی) کے ذریعہ اس  ایندھن کی ترسیل  ہو گی۔
سمندر کے ذریعے 4،000 میٹرک ٹن اور بری راستے سے1،500 ٹن ایندھن یمن منتقل کیا جائے گا۔

حضرموت میں توانائی کی بحالی کرنےکے لیے 33 ہزار ٹن ڈیزل پہنچایا گیا ہے۔(فوٹو واس)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کھیپ سے  یمن میں روزانہ بلیک آؤٹ میں کمی آئے گی اور یمنی حکومت کو ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کی بچت میں مدد ملے گی۔
اس دوران سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے اپنی ایک علیحدہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس طرح کے عطیات سے یمن کے  گورنریٹ کی ماہانہ ضروریات پوری ہوں گی۔
سعودی ترقی اور تعمیرنو پروگرام نے اپریل میں422 ملین ڈالر کے ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے تحت  یمن کی حکومت کے ساتھ تنازع سے متاثرہ ملک میں 80 سے زائد بجلی گھروں کو چلانے کے لئے 1.260ملین ٹن تک ڈیزل فراہم کیا جائے گا۔

سعودی ترقی و تعمیرنو پروگرام نے 422 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے۔(فوٹو واس)

اس معاہدے کا مقصد یمنی عوام کی خدمت اور ان کے دکھوں کا مداوا  کرنا ہے اس کے ساتھ ساتھ  معیشت کی بحالی اور انفراسٹرکچر کی ترقی کرنا مقصود ہے۔
یمن کے گورنریٹ حضرموت میں توانائی کے تقاضوں کو پورا کرنے میں مدد کے لیے تقریبا 33 ہزار  ٹن ڈیزل پہنچایا گیا ہے۔
سعودی عرب نے مئی کے شروع میں یمن روانہ کی جانے والی ایندھن کی کھیپ میں909،591  ٹن ڈیزل اور 351،304 ٹن فیول آئل شامل تھا۔
 

شیئر: