Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایاٹا کے ساتھ ریاض میں ریجنل دفتر کھولنے کا معاہدہ

’علاقائی دفتر کھولنے سے خطے کی فضائی کمپنیوں کو بہتر سروس فراہم ہوگی‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ’ایاٹا‘ ریاض میں اپنا ریجنل دفتر کھولے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی شہری ہوا بازی کے محکمے کے سربراہ عبد العزیز الدعیلج اور ایاٹا کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔
محکمہ شہری ہوا بازی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں ایاٹا کا علاقائی دفتر قائم ہونے سے بین الاقوامی پروازوں کی سروس میں بہتری کی امید ہے‘۔
’علاقائی دفتر کھولنے سے خطے کی فضائی کمپنیوں کو بہتر سروس فراہم ہوگی نیز مشرق وسطی میں تربیتی پروگرام اور مشاورتی سہولتیں زیادہ بہتر طریقے سے فراہم ہوں گی‘۔
 

شیئر: