مسجد حرام میں فراہم کی جانے والی بجلی درمیانے درجے کے وولٹیج کے مطابق 13.8 کلوواٹ ہے جبکہ مجموعی طور پر 112 ایم وی اے تک کی بجلی استعمال کی جاتی ہے۔
دو مرکزی سٹیشنوں کو درمیانے درجے کے وولٹیج سے بجلی دی جاتی ہے۔ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ذریعے منسلک ہوتے ہیں تاکہ ایک سٹیشن کی بجلی کی معطلی صورت میں دوسرے سٹیشن سے بجلی فراہم کی جاسکے۔
اس سٹیشن میں مین بورڈز (ایم ڈی بی) سب پینل اور مختلف ذیلی پینل شامل ہیں جن کی تعداد 1،348 سے زیادہ ہے۔
ان کےساتھ ایک لاکھ 20 ہزارمختلف ان ڈور اور آؤٹ ڈور لائٹنگ یونٹس اور 2،600 چھوٹے اور 250 بڑے پنکھے چلتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے انتظامیہ نے کدی بیک اپ سٹیشن کے ذریعہ حرم مکی کو بجلی کی سپلائی شروع کی ہے۔
آپریشن شعبے کے ڈائریکٹر محسن السلمی نے کہا ہے کہ ’اس تجربے کا مقصد کدی سٹیشن سے مرکزی اور ذیلی پاور سٹیشنوں کے نظام کو بیک اپ الیکٹریکل فیڈنگ سسٹم کے ذریعے بجلی کی فراہمی شامل ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مسجد حرام میں متبادل الیکٹرک کرنٹ چلانے کے منصوبے کا مقصد مسجد میں عبادت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناہے اور بجلی کی بلا تعطل رسائی جاری رکھنا ہے‘۔