Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: 6 ماہ میں 90 ملین نشہ آورگولیوں کی سمگلنگ ناکام

سمگلرز مختلف اشیامیں منشیات چھپا کراسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہیں(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی محکمہ کسٹم نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے 90 ملین نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ ناکام بنائی۔ 
 نیوز چینل ’العربیہ‘ کے مطابق محکمہ کسٹم کے ذمہ دار افسر کا کہنا ہے کہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کےلیے ملزمان نے مختفل طریقے استعمال کیے تاہم کسٹم اہلکاروں کو دھوکہ دینے میں انکی ہرکوشش ناکام ثابت ہوئے۔
کسٹم کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران مختلف ممالک سے آنے والی شمپنٹس میں سمگلرز نے  پھلوں، سریوں اور لکڑیوں میں انتہائی ماہرانہ طریقے سے منشیات چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کی تھی- 
سعودی کسٹم نے بتایا کہ نشہ آور گولیاں ضبط کرنے میں محکمہ انسداد منشیات کا تعاون حاصل رہا جبکہ نشہ آور گولیاں وصول کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا-

شیئر: