مطاف کی زمینی منزل کے لیے 114 فانوس فراہم کیے جائیں گے- (فوٹو عاجل)
مقدس مساجد کی انتظامیہ نے مسجد الحرام کے طرز تعمیر سے ہم آہنگ روشنی کا بندوبست کردیا-
ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ نے ایل ای ڈی بلب کا بندوبست کیا ہے- یہ سٹین لیس سٹیل سے آراستہ ہیں- ان پر چوبیس قیراط سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے- ان کی موٹائی دو مائیکرون ہے- ایک فانوس کا وزن 280 کلو گرام ہے- اس پر 2.38 ملی کی ایک پرت چڑھائی گئی ہے جس کی وجہ سے فانوس نشانات سے محفوظ رہے گا-
اس طرح کے فانوس مطاف کی عمارت کی تمام منزلوں میں نصب کیے گئے ہیں- ان کی اونچائی 3600 ملی میٹر تک کی ہے- یہ عمارت کی دیگر منزلوں میں لگائے گئے فانوسوں سے مختلف ہیں-
یہ موسمی تبدیلیوں کو برداشت کرنے والے سسٹم سے آراستہ ہیں- 150 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی جھٹکے جھیل سکتے ہیں- زلزلوں اور زمینی جھٹکوں کو برداشت کرنے کی بھی اہلیت رکھتے ہیں-
مقدس مساجد کی انتظامیہ نے بتایا کہ مطاف کی عمارت کی زمینی منزل کے لیے 114 فانوس فراہم کیے جائیں گے- پہلی منزل کے لیے 123 فانوس مختص ہوں گے جبکہ تہہ خانوں کے لیے 245 فانوسوں کا بندوبست کیا گیا ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں