سیاحوں کی یاٹس کو آدھے گھنٹے میں داخلے کے لائسنس کی فراہمی کے لیے سعودی عرب کے فوجی اور سرکاری ملازمین جدہ کے بحیرہ احمر آپریشن سینٹر میں 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ملٹی ایجنسی سینٹر غیر ملکی یاٹ مالکان اور ان کے مقامی ایجنٹوں کی لائنسس حاصل کر کے سعودی بحری حدود میں داخل ہونے کے لیےعربی اور انگریزی میں رہنمائی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
شہری اور مہم جو عید تعطیلات العلا میں گزریں: العلا اتھارٹیNode ID: 564076
-
سعودی سمر پروگرام میں سرفہرست خوبصورت سیاحتی مقام عسیرNode ID: 581286
-
بحری سیاحت، پہلا لگژری کروز جدہ پہنچ گیاNode ID: 581896
اس سینٹر کا مقصد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سمندری سرگرمیوں کے مقاصد کے لیے ملک میں داخلے کی سہولت کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے کے منصوبے کو تقویت پہنچانا ہے۔
یہ سینٹر سعودی بارڈر گارڈز حکومتی اداروں جیسے وزارت صحت، وزارت سیاحت، ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس، ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی، سعودی پورٹس اتھارٹی اور پبلک انویسمنٹ فنڈ کے ساتھ مل کر چلا رہے ہیں۔
سینٹر کے مینیجر کمانڈر حسن الاسمری کا کہنا ہے کہ ’اس سینٹر کا آغاز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سیاحت کو تقویت دینے اور سعودی ویژن 2030 کے حصول میں معاونت کے لیے سمندری سرگرمیوں کے لیے ایک محکمہ قائم کرنے کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے کیا گیا ہے۔‘

’کسی بھی درخواست میں یاٹ کی رجسٹریشن، اس کی درجہ بندی اور اس کی سمندری ریڈیو سرٹفیکشن شامل ہونی چاہیے۔ لائسنس کے لیے درخواست دینے کے لیے جہاز کے عملے، سیفٹی اور انشورنس سرٹیفکیٹ کے ناموں کی ایک فہرست بھی ضروری ہے۔ 30 منٹ میں ہم منظور شدہ لائسنس کے ساتھ ای میل کے ذریعہ درخواست کا جواب دیتے ہیں۔‘
لائسنس کی درخواستیں سعودی عرب کے اندر سے ٹول فری نمبر 1980 کے ذریعے اور بیرون ملک سے 009661980 کے ذریعے دی جا سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ ای میل کے ذریعے [email protected] پر بھی درخواست بھیجی جا سکتی ہے۔
