Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار 273 نئے مریض

کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 799 ہو گئی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں منگل 20 جولائی کو کورونا کے ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ 
منگل کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 273 نئے مریض سامنے آئے جبکہ  ایک ہزار 91 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 14 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8 ہزار 103 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 799 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 380 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 339 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 207 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
مکہ ریجن میں 200 ، عسیر ریجن میں 174،القصیم ریجن میں 77، مدینہ ریجن میں 63، نجران ریجن میں 43، جازان ریجن میں 54، حائل ریجن میں36، الباحہ ریجن میں 31، تبوک ریجن میں 22، الحدود الشمالیہ میں 20 اور الجوف ریجن میں 7 مریض سامنے آ ئے ہیں۔
اب تک پانچ لاکھ 12 ہزار 142 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ 93 ہزار 240 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: