پاکستان میں شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے بنائے گئے پاکستان سٹیزن پورٹل میں پولیس کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات درج ہوتی ہیں لیکن دیگر صوبوں کی نسبت پنجاب میں ان کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
پنجاب کے اے آئی جی شکایات سیل ڈاکٹر رضوان احمد خان کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر پنجاب میں چار سو سے زائد ایسی شکایات ہیں جو پولیس کے خلاف ہوتی ہیں۔
حال ہی میں آئی جی آفس نے پنجاب کے تمام متعلقہ افسران کو ایک مراسلہ لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’شہریوں کو پولیس کے حوالے سے جو شکایات ہیں وہ وزیراعظم پورٹل کے ذریعے آتی ہیں۔ ان شکایات کے ازالے پر شہریوں کے اطمینان کی شرح 50 فیصد ہے۔ اس شرح کو بڑھانے کے لیے پولیس افسران اور محنت سے کام کریں۔‘
مزید پڑھیں
-
’رشتہ نہیں ہو رہا وزیراعظم ایکشن لیں‘، پورٹل پر شکایتNode ID: 428771
-
ڈکیتی کے دوران قتل کی وارداتیں، لاہور اور کراچی برابرNode ID: 492491
-
'ماہانہ سوا لاکھ ڈاؤن لوڈ سٹیزن پورٹل پر عوام کا اعتماد ہے‘Node ID: 498466