Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز دوسرے دن بھی ایک ہزار سے کم

کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 237 ہو گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں جمعہ 6 اگست کو کورونا کے ایک ہزار سے کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 10 ہزار ہو گئی ہے۔ 
جمعے کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 954 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 14 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 14 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8 ہزار 311 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 237 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 404 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض مکہ ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 182 ہے جبکہ ریاض ریجن میں 164 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
الشرقیہ ریجن میں 152،عسیر ریجن میں 102، جازان ریجن میں 98، القصیم ریجن میں 68، مدینہ ریجن میں 66، حائل ریجن میں 32، نجران ریجن میں 28، تبوک ریجن میں 20، الباحہ ریجن میں 16، الحدود الشمالیہ میں 16 اور الجوف ریجن میں 10 مریض سامنے آ ئے ہیں۔
اب تک پانچ لاکھ 531 ہزار 935 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 13 ہزار 387 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: