موسم کی صورتحال: سنیچر کو کئی علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان
نجران اور ریاض کے بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ سنیچر کو جازان، نجران، عسیر اور باحہ ریجنوں کے پہاڑی مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ جیزان اور عسیر ریجنوں کے ساحلی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جنوب مغرب کے بالائی مقامات نجران اور ریاض کے بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ سنیچر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ الاحسا اور سب سے کم درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ السودۃ میں ہوگا۔
یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات کو بیان میں کہا تھا کہ مملکت کے بعض علاقوں میں جمعہ 6 اگست سے منگل دس اگست تک بارش ہونے کا قوی امکان ہے۔