Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے عراقی ہم منصب کی ملاقات 

خطے کے استحکام اور عالمی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو دفتر خارجہ ریاض میں عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد محمد حسین نے ملاقات کی ہے۔ 
سرکای خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے سعودی عرب اور عراق کے دو طرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں نیز ان کے برادر عوام کے مفادات کے حصول میں معاون طور طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔
انہوں نے سعودی عرب اور عراق کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور میں یکجہتی بڑھانے اور خطے کے استحکام اور عالمی امن و سلامتی میں معاون امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی اورعراقی وزرائے خارجہ نے متعدد علاقائی و بین الاقوامی امور پر موقف کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی و اقتصادی امور عید الثقفی بھی موجود تھے۔ 

شیئر: