Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تجارت کے گزشتہ ہفتے 24 ہزار تفتیشی دورے

’ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 791 دکانوں کے خلاف فوری کارروائی کی گئی ہے‘ (فوٹو: سبق)
وزارت تجارت کی ٹیموں نے گزشتہ ہفتے 24 ہزار 592 تفتیشی دورے کئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تفتیشی ٹیموں نے وزارت تجارت کے ضابطوں کے علاوہ ایس او پیز کی بھی نگرانی کی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 791 دکانوں کے خلاف فوری کارروائی کی گئی ہے۔‘
وزارت نے تاکید کی ہے کہ دکاندار اس بات کے پابند ہیں کہ صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو داخل ہونے کی اجازت دیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’توکلنا ایپ میں گاہک کا سٹیٹس دیکھنا ضروری ہے اور صرف ان افراد کو اندر آنے کی اجازت ہوگی جنہوں نے ویکسین لگا رکھی ہے۔‘
’مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور دکانوں میں گاہکوں کو ماسک کی پابندی کے علاوہ سماجی فاصلے کا بھی پابند بنایا جائے۔‘
’تمام تجارتی مراکز میں سینیٹائزر کی موجودگی ضروری ہے، اسی طرح انتظامیہ کو بھی سینیٹائزنگ کرتے رہنا چاہئے۔‘

شیئر: