Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے سفیر حماد عبید الزابی کی کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے کراچی میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے۔
وزیراعلی سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں کووڈ19  کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے امارات کے سفیر کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کے باعث صوبے میں کورونا میں کمی آئی ہے۔ ’ سندھ میں جب لاک ڈاؤن لگایا تو کووڈ 13 فیصد تھا۔  آج کوویڈ 9.4 فیصد ہے۔‘
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  ملاقات میں سندھ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر بھی بات چیت ہوئی۔ بیان کے مطابق اماراتی سفیر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پی پی پی موڈ پر مختلف شعبوں میں سرمائی کاری کرنا چاہتے ہیں۔
 وزیراعلیٰ سندھ نے سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت دینے کی یقین دہانی کرائی۔

شیئر: