الجزائر کے جنگلات میں آگ لگ گئی، 42 افراد ہلاک
’آتشزدگی کے باعث اب تک 17 شہری اور 25 عسکری اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔‘ ( فوٹو: سبق)
الجزائر کے جنگلات میں لگنے والے آگ کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 42 ہو گئی ہے۔
سبق اور العربیہ کے مطابق الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے منگل کو ریسکیو آپریشن کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ’ریسکیو آپریشن میں آگ سے متاثرہ علاقوں سے 100 سے زائد شہری شامل ہیں۔‘
الجزائری صدر نے متاثرہ خاندانوں اور فوت ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کی۔
دوسری طرف محکمہ شہری دفاع کہا ہے کہ ہے کہ 25 مقامات پرآگ لگی ہوئی ہے جسے بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔‘
شہری دفاع نے اعلان کیا ہے کہ تمام انسانی اور مادی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آگ بجھانے کا عمل اب بھی جاری ہے۔
الجزائر نیوز ایجنسی نے گذشتہ روز کہا تھا کہ گھروں کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس نے رہائشیوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا ہے۔
یہ آگ دارالحکومت سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ریاست تزی اوزو میں آبادی کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔
آتشزدگی کے باعث اب تک 17 شہری اور 25 عسکری اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
دریں اثنا تیونس نے کہا ہے کہ اس کی حدود میں واقع جنگلات میں بھی 12 مقامات آگ لگ گئی ہے۔
تیونسی حکومت نے کہا ہے کہ ’جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔‘