تبوک ریجن کو زرعی کاشت کے حوالے سے امتیازی حیثیت حاصل ہے۔ یہاں 2.70 لاکھ ہیکٹر کے مجموعی رقبے پر 14 ہزار سے زیادہ کھیت موجود ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہاں زرعی پیداوار میں انجیرنمایاں ہے۔ ہر سال جولائی سے اکتوبر تک تبوک مقامی منڈی کو عالمی معیار کی انجیر فراہم کرتا ہے۔
تبوک صوبے میں انجیر کے 55 ہزار درخت ہیں۔ ان سے سالانہ 150 ٹن سے زیادہ پیداوار حاصل ہوتی ہے۔