Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوٹیوب نے طالبان سے تعلق رکھنے والے اکاؤنٹ بند کر دیے

امریکہ میں دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی اس حوالے سے پالیسی تشکیل دے رہے ہیں (فوٹو اے ایف پی)
یوٹیوب نے کہا ہے کہ اس نے طالبان سے تعلق رکھنے والے اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یو ٹیوب نے یہ اعلان منگل کو کیا اور اس کے علاوہ امریکہ میں دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی اس حوالے سے پالیسی تشکیل دے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ فننانشل ٹائمز کے مطابق واٹس ایپ نے طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد ان کی طرف سے شکایات کے لیے بنائی گئی ہیلپ لائن بند کر دی ہے۔
اس سے قبل منگل ہی کو فیس بک نے اعلان کیا تھا کہ اس نے اپنے پلیٹ فارم پر طالبان کی حمایت اور پروموشن کرنے والے تمام مواد پر پابندی لگا دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جمعرات کو فیس بک کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’امریکی قانون کے تحت طالبان کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے اور ہم نے ’خطرناک تنظیم‘ کی پالیسی کے تحت ان کے لیے سروسز پر پابندی لگا دی ہے۔‘
 
 

شیئر: