Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد عالم کی سنچری، ’یہ سب مصباح الحق کی کوچنگ میں ہو رہا ہے‘

پہلی اننگز میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نو وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز پر اپنی اننگز ڈکلیئر کر دی۔ جس کے بعد میچ کے تیسرے روز پاکستانی باؤلرز کی عمدہ بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے دن کے اختتام تک تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 39 بنائے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے فواد عالم نے اپنے ٹیسٹ میچ کی پانچویں سنچری سکور کی اور ںاٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی بہترین کارکردگی کو شائقین کرکٹ نے خوب سراہا۔ جہاں کرکٹ شائقین نے فواد عالم کی بلے بازی کی خوب تعریف کی وہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو کوچنگ کی بھی داد دی۔
پاکستانی مڈل آرڈر کی عمدہ بلے بازی پر سوشل میڈیا صارفین ہیڈ کوچ مصباح الحق کو کریڈٹ دے رہے ہیں۔
صارف علی حسن لکھتے ہیں کہ ’ہم مصباح الحق پر تنقید کرتے ہیں لیکن کریڈٹ جہاں ان کا ہے وہ سارا انہیں کو جاتا ہے کیونکہ انضمام الحق نے تین سال تک فواد عالم کو نظر انداز کیا اور فواد عالم کو اس بار مصباح الحق نے موقع دیا۔

وقاص نامی صارف فواد عالم اور مصباح الحق کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’یہ مصباح الحق ہیں جنہوں نے اس سکواڈ کو منتخب کیا اور فواد نے ایک بار پھر بہترین کارکردگی دکھائی۔

کچھ صارفین نے فواد عالم کی بہترین بلے بازی کی تعریف کی تو کسی نے مصباح الحق کی کوچنگ کو سراہا لیکن کچھ صارفین ایسے بھی نظر آئے جنہوں نے مصباح الحق کو ’سر‘ کا خطاب دیا۔
ٹوئٹر ہینڈل کرک مینیا پر ویسٹ انڈیز کے دو سکور بورڈ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ سب ’سر‘ مصباح الحق کی کوچنگ میں ہو رہا ہے۔

صارف جنید ظفر لکھتے ہیں کہ شاہین آفریدی ’ریورس سویپ‘ کھیل رہے ہیں۔ اور مصباح الحق ہیڈ کوچ ہیں۔ مصباح نئے آنے والے کھلاڑیوں کو اپنی چیزیں سکھا رہے ہیں۔

ٹوئٹر صارف حبیبہ لکھتی ہیں کہ ’مصباح الحق کی کوچنگ میں ریکارڈز توڑے جا رہے ہیں۔‘

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے جیتا تھا۔

شیئر: