Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: جمیکا ٹیسٹ کا پہلا دن بولرز کے نام

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر اور جیڈین سیلز نے تین تین وکٹیں حاصل کیں (فوٹو: اے ایف پی)
جمیکا میں پاکستان کی پہلی اننگز کے سکور 217 کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے دو وکٹوں کے نقصان پر دو رنز بنائے ہیں.
 آؤٹ ہونے والے دونوں کھلاڑی کون رن نہ بنا سکے۔ محمد عباس نے دونوں کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
کیران پاول بغیر کوئی رنز بنائے محمد عباس کی گیند پر عمران بٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ نکروما بونر بھی صفر پر محمد عباس کی بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
اس ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر عمران بٹ 11 رنز بنا کر کیما روچ کی بال پر بولڈ ہوگئے۔ دوسرے اوپنر عابد علی صرف 9 رنز بنا کر جیڈین سیلز کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ 
اظہر علی بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
 کپتان بابر اعظم 30 رنز بنانے کے بعد کیمار روچ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ فواد عالم نے 56 رنز کی اننگز کھیلی اور جیسن ہولڈر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
محمد رضوان 23 رنز بنا کر جیسن ہولڈر کی بال پر کیچ دے بیٹھے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر اور جیڈین سیلز نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ کیمار روچ نے دو اور کائل مائرز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی20 سیریز کے تین میچ بارش کے نذر ہوگئے تھے اور پاکستان نے سیریز میں 0-1 سے فتح اپنے نام کی تھی۔

شیئر: