Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز ایک ہزار سے زیادہ

 متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 10 ہزار 438 ہوگئی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کےنئے کیسز کم ہو رہے ہیں۔ پیر کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 60 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 10 ہزار 438 ہوگئی ہے۔
اماشرات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی الات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 90 ہزار 691 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
 وزارت نے بتایا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 4 چل بسے،مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 24 ہوگئی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 659 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 92 ہزار 585 ہوگئی ہے‘۔ 
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق’ پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 29 ہزار 480 خوراکیں دی گئی ہیں‘۔
’اب تک ویکسین کی مجموعی طور پر ایک کروڑ 77 لاکھ 28 ہزار 966 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: