Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آن لائن خریداری بڑھ گئی، ایک سال میں 12 ارب ڈالر خرچ

95 فیصد صارفین کوورنا وبا کے بعد سے آن لائن منتقل ہو رہے ہیں. (فائل فوٹو: عرب نیوز)
ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب میں آن لائن خریداری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور مملکت میں تقریباً 95 فیصد صارفین کوورنا وبا کے آغاز کے بعد سے آن لائن منتقل ہو رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق کوورنا نے مشرق وسطیٰ اور پورے خطے میں ای کامرس کو فروغ دیا ہے۔ صارفین نے 2020 میں 12.1 ارب ڈالر کی رقم خرچ کی۔
کارپوریٹ گلوبل ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرنے والی سائٹ کور نے نئی تحقیق میں اس کا انکشاف کیا ہے۔
سائٹ کور کے مطابق الیکٹرانکس اور ریٹیل میں اس کا حصہ 42 فیصد ہے۔
سروے سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی صارفین کی اکثریت کسی سائٹ کا استعمال بند کر دے گی یا اگر تجربہ ناقص تھا تو وہ وہاں سے چلے جائیں گے۔
جی سی سی کے 12 ممالک میں آئی ٹی کے فیصلہ سازوں کی یوگو مینا کی جانب سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ اگر تجربہ خراب رہا تو 90 فیصد صارفین متبادل سائٹ کا انتخاب کریں گے جبکہ 89 فیصد نے انکشاف کیا کہ ان کے صارفین سست یا خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سائٹس سے چلے جاتے ہیں۔
سائٹ کور کے مشرقیِ وسطیٰ اور افریقہ کے ایریا نائب صدر محمد الخوتانی نے کہا کہ ’سعودی عرب کے 95 فیصد صارفین ڈیجیٹل ای کامرس میں منتقل ہو رہے ہیں، ملک اینٹوں اور مارٹر سٹورز سے ہائبرڈ اور ای کامرس ماڈلز میں تیزی سے منتقلی دیکھ رہا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’مائنیئلز اور جینریشن ذی کے صارفین نے تیزی سے اپنے اہم اخراجات کی طاقت کو آن لائن منتقل کر دیا ہے۔ ریٹیلرز پر دباؤ بڑھتا رہے گا جب تک کہ وہ ایسا تجربہ پیش نہ کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ برانڈ کی وفاداری ماضی کی بات تھی صارفین کی توجہ اب اس بات پر زیادہ تھی کہ آن لائن تجربہ کتنا اچھا ہے۔
سروے کے 55 فیصد جواب دہندگان کی اکثریت نے ایک آن لائن ایپ یا ویب سائٹ کی درجہ بندی کی جو موبائل ڈیوائسز پر بہترین کام کرتی ہے۔
تین بہترین انتخاب میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے وہ برانڈ تھے جو صارفین کی خریداری کی تاریخ اور ترجیحات کو یاد کرتے ہیں۔ 37 فیصد  یہ بھی کہتے ہیں کہ وائس کمانڈ، سمارٹ واچ یا سمارٹ سپیکر کے ذریعے آرڈر کرنے کی صلاحیت اہم تھی اور لاگ ان یا کسٹمر سروس کے دوران نام جاننا بہت اہم تھا۔

شیئر: