Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی 3 کروڑ 49 لاکھ سے زیادہ خوراکیں

چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 18 ہزار سے زیادہ خوراکیں دی گئی ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مملکت بھر میں کورونا ویکسین کی 3 کروڑ 49 لاکھ 98 ہزار 806 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ 21.6 ملین افراد پہلی خوراک، 13.3 ملین افراد دوسری خوراک اور 1.57 ملین معمر افراد کو ویکسین لگادی گئی ہے۔ 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو  3 لاکھ 18 ہزار سے زیادہ مزید خوراکیں دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت صحت نے کورونا ویکسین مہم کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری 2021 کو کیا گیا۔

شیئر: