Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز دوسرے دن بھی ایک ہزار سے کم

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 12 ہزار 411 ہوگئی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز کی تعداد کم ہورہی ہے۔ بدھ کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 983 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 12 ہزار 411 ہوگئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات مزید 3 لاکھ 34 ہزار 838 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
وزارت نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 2 مریض چل بسے، مرنے والوں  کی تعداد دوہزار 28 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 583 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 98 ہزار 843 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے  کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 66 ہزار 210 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک ویکسین کی مجموعی طور پر ایک کروڑ 78 لاکھ 59 ہزار 66 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

شیئر: