Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں رواں سال پہلی مرتبہ نئے کورونا کیسز ایک ہزار سے کم

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 11 ہزار 428 ہوگئی ہے(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں اس سال پہلی مرتبہ کورونا کے نئے کیسز ایک ہزار سے کم ریکارڈ کیے گئے ہیں، پچھلے چوبدیس گھنٹے میں 990 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 11 ہزار 428 ہوگئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام  نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے مزید 3 لاکھ 25 ہزار 118 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
 وزارت نے بتایا کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 2 مریض چل بسے،مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر دو ہزار 26 ہوگئی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار675 مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 94 ہزار 260 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی تصدیق کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق’ پچھلے چوبایس گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 63 ہزار 890 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک ایک کروڑ 77 لاکھ 92 ہزار 856 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: