سعودی اولمپک میڈلسٹ طارق حامدی کے اعزاز میں گانا ریلیز
ٹوکیو اولمپک میں کراٹے میں سعودی عرب کی جانب سے سلور میڈل جیتا ہے( فوٹو عرب نیوز)
عربی میوزک سٹریمنگ سروس انغامی نے سعودی کراٹے چیمپئن طارق حامدی کے اعزاز میں ایک گانا جاری کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 23 سالہ نوجوان نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں مردوں کے کراٹے مقابلے میں سعودی عرب کی جانب سے چاندی کا واحد تمخہ جیتا۔
طارق حامدی کی جیت کے چند گھنٹوں کے بعد فنکاروں کی ایک ٹیم نے اس تاریخی لمحے کو بینڈیڈ کرنے کے لیے ’اولمپیا‘ بنانے کے لیے مل کر کام کیا۔ یہ گانا ترکی الشریف نے لکھا ہے جسے حازم السعید نے ایمڈی جابر کے تعاون سے ترتیب دیا ہے اور سعودی سٹار سلطان الرشید نے پیش کیا ہے۔
سلطان الرشید جو اس سے پہلے انغامی کے ساتھ کام کر چکے ہیں نے عرب نیوز کو بتایا کہ جب انغامی نے اس گانے پر کام کرنے کے لیے کہا تو وہ بہت پرجوش تھے اور طارق حامدی کو ’انداز میں‘ منانا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ’مجھے ایک ایسے ہیرو کے لیے پرفارم کرنے پر فخر ہے جو ہماری قوم کی اتنی بڑی نمائندگی کرتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس گانے نے اب تک بہت اچھا اثر ڈالا ہے اور ملک بھر میں لوگوں کے دلوں میں گونج رہا ہے۔‘
انگامی کھیل،فنون اور سائنس سمیت تمام شعبوں میں عرب ثقافت کے تانے بانے کا حصہ بننا چاہتی ہے۔
انگامی پروڈکشن کے سربراہ کامل ابی خلیل نے کہا کہ ’طارق حمدی نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری دنیا میں ایک متاثر کن شخصیت ہیں اور انگامی ان کے تاریخی اولمپک چاندی کے تمغے کو ایک خاص انداز میں منانا چاہتی ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے جو گانا بنایا ہے وہ ایک مناسب خراج تحسین ہے جو اس سعودی ہیرو کی یاد میں عربی موسیقی کے ہنر کو اکٹھا کرتا ہے۔‘
’اولمپیا ‘خصوصی طور پر انگامی پر سٹریم کرنے کے لیے دستیاب ہے۔