Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ٹورازم کے لیے زیک ایفرون اور جیسکا البا کی اشتہاری فلم

دبئی میں یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے ایکسپو2020 سے قبل ایک اچھا موقع ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
بدھ کو دبئی ٹورازم نے اپنی تیسری اشتہاری ویڈیو جاری کی  ہےجس میں امریکی اداکار زیک ایفرون اور جیسکا البا شامل ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اس مختصر فلم کا ٹائٹلA Brand New You  ہے،اس فلم  میں زیک ایفرون دو کردار نبھاتے نظر آتے ہیں۔

 یہ کلپ برج خلیفہ، سنہرے ریگستان اور دیگر مقامات پر فلمایا گیا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

اس میں ان کی اپنی جوانی اور بڑھاپے کا ورژن  ہے جو مستقبل سے انہیں زندگی کا سبق سکھانے کے لیےآتا ہے۔
دونوں کردار امارات کے بازاروں اور یہاں کے سنہری ریگستانوں میں سفر کرتے ہیں اور سکائی ڈائیونگ کرتے بھی نظرآتے ہیں۔
تقریبا 90 سیکنڈ کی اس اشتہاری فلم میں زیک ایفرون اپنی محبت جیسکا البا سے ملتا ہے۔
گذشہ ماہ دبئی ٹورازم نے یہ دونوں فلمیں ریلیز کر دی ہیں جو کہ دبئی میں ہونے والے ایکسپو2020 سے قبل ایک اچھا موقع ہے۔
پہلا اشتہار ایک ایکشن فلم کی نقل تھا جس میں البا اور ایفرون کو شہر کے مشہور مقامات جیسا کہ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ اور مستقبل کا میوزیم، پر دشمنوں سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا۔

ایک ایکشن فلم کی نقل میں شہر کے مشہور مقامات دکھائے گئے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

دوسری ویڈیو میں یہ دونوں فلم سٹارز متحدہ عرب امارات کے شہر کا دورہ کرنے والے سیاحوں کے طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ ہوٹل پہنچنے پر انہیں پتہ چلتا ہے کہ ان کے بیگ ایک دوسرے سے بدل گئے ہیں۔
ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات مختلف مہم جوئی پر شہر میں سفر کرتی ہیں تاکہ وہ مل سکیں اور ایک دوسرے سے اپنے بیگ وصول کر سکیں۔
ان فلموں میں دبئی کے سب سے زیادہ پرکشش مقامات دکھائے گئے ہیں، ریگستانی علاقے کے ٹیلے، دلکش شیخ زاید روڈ اور دیگر خوبصورت مقامات۔
 

شیئر: