شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا زبانی پیغام الجزائر کے صدر کو پہنچایا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو ایوان صدارت میں الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے الجزائر کے صدر کے نام شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا زبانی پیغام دیا ہے۔
زبانی پیغام دونوں برادر ملکوں کے برادرانہ تاریخی تعلقات اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر مشتمل ہے۔
سعودی وزیر خارجہ الجزائر پہنچے تو الجزائر کے ہم منصب نے خیر مقدم کیا( فوٹو ایس پی اے)
شہزادہ فیصل بن فرحان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے صدر، ان کی حکومت اور الجزائر کے برادر عوام کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا بھی اظہار کیا۔
الجزائر کے صدر نے شاہ سلمان اور ولی عہد نیز سعودی عوام و حکومت کے لیے خیر سگالی کا جوابی پیغام وزیر خارجہ کے حوالے کیا ہے۔
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے الجزائر کے صدر سے دونوں ملکوں کے گہرے تاریخی تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات بھی زیر بحث آئے۔
فریقین نے سیاسی تعاون اور خطے کے امن و استحکام کے حوالے سے مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا۔ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات بھی زیر بحث آئے۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک ڈاکٹر سامی الصالح، الجزائر میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر عبداللہ البصیری اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فصل بن فرحان منگل کو الجزائر پہنچے تو الجزائر کے وزیر خارجہ ، الجزائر میں سعودی عرب کے سفیر اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔