سعودی عرب کے شہر طائف اور جدہ میں پولیس نے خواتین سے چھیڑخانی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ’ کرائم کنٹرول یونٹ کی ٹیم نے جدہ میں خواتین سے چھیڑخانی کرنے والے مصری شہری کو حراست میں لیا ہے‘۔
مزید پڑھیں
-
جہاز میں چھیڑخانی اب مہنگی پڑے گیNode ID: 444111
-
ریاض میں غیر ملکی خاتون سیاح سے چھیڑخانی، چھ شہری گرفتارNode ID: 591776
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مصری پر الزام ہے کہ اس نے جدہ شہر کے عوامی مقامات پر متعدد خواتین سے چھیڑ خانی کی ہے۔
ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف چھیڑخانی کا کیس درج کیا گیا ہے ـ مزید تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد کیس فوجداری عدالت میں بھیج دیاجائےگا ـ
طائف کمشنری میں بھی پولیس نے چھیڑ خانی کے الزام میں ایک سعودی شہری کو حراست میں لیا ہےـ
ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ’ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے پراسیکیوشن کے ادارے کو ارسال کردیا گیا جہاں مقدمہ کے بعد عدالتی فیصلہ سنایا جائے گا‘ـ