Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 19 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں

ریاض ریجن میں سب سے زیادہ خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں(فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مملکت بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا ایس او پیز کی 19 ہزار 870 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ریاض ریجن میں سب سے زیادہ 8 ہزار 600 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
الشرقیہ ریجن میں 2 ہزار، مکہ مکرمہ ریجن میں ایک ہزار900، مدینہ منورہ ریجن میں ایک ہزار 800 اور القصیم ریجن میں ایک ہزار 500 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں الجوف، حائل، جازان، حدود شمالیہ، باحہ، تبوک اور عسیر ریجنوں میں بھی خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں جبکہ سب سے کم خلاف ورزیاں  84 نجران میں رہیں۔
وزارت داخلہ  نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو پھرہدایت کی کہ وہ آئندہ بھی متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں۔

شیئر: