جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ 30 ستمبر کو ریلیز ہورہی ہے اور یہ فلم برطانوی اداکار ڈینیل کریگ کی بحیثیت ٹاپ برطانوی ایجنٹ آخری فلم ہے۔
اب جیمز بانڈ کے پرستاروں کے ذہن میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ برطانیہ اور دنیا کو تباہی سے بچانے کا بیڑا اٹھانے والا نیا ایم آئی سکس کا 007 ایجنٹ کون ہوگا؟
ٹام ہارڈی
چوالیس سالہ ٹام ہارڈی اپنی ورسٹائل اداکاری اور شخصیت کے حوالے سے جانے والے برطانوی اداکار ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’جیمز بانڈ 007‘ کے پہلے ہیرو شان کونری انتقال کر گئےNode ID: 514666
شرطیں لگانے والی کمپنی ’ولیم ہل‘ کے مطابق ٹام ہارڈی اس وقت دنیا بھر میں جیمز بانڈ کے کردار پر شرطیں لگانے والوں کی پسندیدہ شخصیت ہیں۔
ٹام ہارڈی اب تک ہالی وڈ کی مشہور ترین فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’دا ڈارک نائٹ رائزز‘، ’میڈ میکس: فیوری روڈ‘ اور ’وینم‘ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ٹام ہارڈی بی بی سی کی معروف ترین سیریز ’پیکی بلائنڈرز‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ادریس ایلبا
سیاہ فام برطانوی اداکار ادریس ایلبا کا نام بھی جیمز بانڈ بننے والوں کی دوڑ میں شامل ہیں۔ تین سال قبل سوشل میڈیا پر ایدریس ایلبا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ جیمز بانڈ کا کیچ فریز ’مائی نیم از ایلبا، ادریس ایلبا‘ کہتے ہوئے نظر آئے۔
جیمز بانڈ کی پروڈیوسر باربرا بروکولی پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ ضروری نہیں کہ جیمز بانڈ صرف سفید فام اداکار ہی ہو۔
ایلبا نے اپنی آخری فلم ’ہابز اینڈ شا‘ میں ایک ولن کا رول کیا تھا اور وہ اس سے قبل ایچ بی او کی مشہور سیریز ’دا وائر‘ میں بھی کام کرچکے ہیں اور بی بی سی ون کی ایک سیریز میں ’ڈی سی آئی جان لوتھر‘ کا کردار بھی نبھا چکے ہیں۔
