الجزائر نے مشاورت کےلیے فرانس سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
اس حوالے سے بیان بعد میں جاری کیا جائے گا۔( فائل فوٹو اے ایف پی)
الجزائر نے فرانس سے اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز نے روئٹرز کے حوالے سے بتایا اس بات کا اعلان ایوان صدارت نے کیا ہے تاہم فوری طور پر اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
تاہم کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے بیان بعد میں جاری کیا جائے گا۔
جمعرات کو الجزائر کی حکومت نے کہا تھا کہ پیرس کی جانب سے الجزائر اور شمالی افریقہ کے مغربی خطے کے دیگر ممالک کے شہریوں کو جاری کیے جانے والے ویزوں کی تعداد کم کرنے کے فیصلے کے بعد الجزائر میں فرانسیسی سفیر کو طلب کیا گیا ہے۔
الجزائر کی وزارت خارجہ نے اس اقدام کے بارے میں بتایا ہے جس کے بارے میں فرانس نے کہا تھا کہ یہ واپس بھیجے گئے غیر قانونی تارکین کو واپس لینے کو لینے سے انکار کے جواب میں فرانسیسی حکومت کا یکطرفہ فیصلہ ہے۔