عالمی تحقیقاتی ادارے آئی سی آئی جے نے لاکھوں دستاویزات پر مشتمل نئی تحقیق پنڈورا پیپرز جاری کردیے ہیں۔
دنیا بھر کی بڑی شخصیات کے ساتھ ان پیپرز میں 700 پاکستانی بشمول سیاستدان، نزنس مین اور سابق فوجی افسران کے نام بھی شامل ہیں۔ ایسے میں اے آر وائی اور مبینہ طور پر پی ٹی وی نے یہ خبر چلائی کہ پنڈورا پیپرز میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی لیڈر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا نام بھی شامل ہے۔
تاہم پنڈورا پیپرز کی تحقیقات میں شامل پاکستانی صحافی عمر چیمہ نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ جنید صفدر کا نام پنڈورا پیپرز میں شامل نہیں۔ مریم نواز نے اعلان کیا کہ اگر اے آر وائی اس خبر پر معافی نہیں مانگی تو وہ انہیں کورٹ لے جائیں گے۔
اینکرپرسن شفا یوسفزئی نے بھی اے آر وائی نیوز کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ ’مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نام 5 آف شور کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔‘
#PandoraPaper 5 off-shore companies registered under the name of Maryam Nawaz’s son Junaid Safdar (grandson of Former PM Nawaz Sharif) pic.twitter.com/wvETf3uXf2
— Shiffa Z. Yousafzai (@Shiffa_ZY) October 3, 2021
پاکستان کے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ’علی ڈار جو نواز شریف کے داماد ہیں کے نام آف شور کمپنی کے بعد اب نئی اطلاعات یہ ہیں کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نام پر بھی پانچ آف شور کمپنیاں ہیں، اس خاندان کو کتنا پیشہ چاہیے؟‘
علی ڈار جو نواز شریف کے داماد ہیں کے نام آف شور کمپنی کے بعد اب نئ اطلاعات یہ ہیں کہ مریم نوز کے بیٹے جنید صفدر کے نام پر بھی پانچ آف شور کمپنیاں ہیں ، اس خاندان کو کتنا پیسہ چاہئے؟
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 3, 2021
تاہم پاکستانی صحافی عمر چیمہ جو آئی سی آئی جے کی تحقیق کا حصہ تھے نے جیو نیوز کو بتایا کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا نام پنڈورا پیپرز میں شامل نہیں۔
پنڈورہ پیپرز میں جنید صفدر کا نام شامل نہیں لیکن پی ٹی وی کے بقول انکے نام پانچ آف شور کمپنیاں ہیں۔ کیا پی ٹی وی کے پاس پینڈورا کے علاوہ کوئی اور لسٹ ہے؟ اگر نہیں تو سرکاری ٹی وی کو غیر مصدقہ اور فیک خبریں نشر کرنا زیب نہیں دیتا۔ pic.twitter.com/qCq4m8Z1jO
— Adil Shahzeb (@adilshahzeb) October 3, 2021
جنید صفدر کی والدہ مریم نواز نے ایک ٹوئیٹ میں اس خبر کے حوالے سے لکھا کہ ’اگر اے آر وائی نے فوری اس جعلی خبر پر معافی نہیں مانگی تو میں انہیں کورٹ لے کر جاؤں گی۔‘
If ARY does not apologise immediately on this fake news, I will take them to the court. Sue them. pic.twitter.com/XZJmDggZjN
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 3, 2021