پنڈورا پیپرز میں دنیا بھر کی مالدار اور طاقتور ترین شخصیات میں ایک نام انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن تندولکر کا بھی ہے۔
آئی سی آئی جے نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ اس کی حاصل کردہ خفیہ دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ آف شور اثاثے رکھنے والوں میں سنگر شکیرا اور سچن تندولکر جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔
سچن تندولکر کی اہلیہ انجلی تندولکر اور سسر آنند مہتا برٹش ورجن آئی لینڈ کی کمپنی میں ڈائریکٹرز تھے۔
مزید پڑھیں
-
کیا مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا نام پنڈورا پیپرز میں شامل ہے؟Node ID: 606026
تاہم سچن تندولکر کی فاؤنڈیشن کے سی ای او نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ’اس آف شور کمپنی میں سرمایہ کاری سابق انڈین کپتان نے اپنے جائز پیسے سے کی ہے جس پر ٹیکس بھی ادا کیا گیا ہے۔
لیکن سوشل میڈیا پر صارفین ان کے آف شور اثاثوں پر سوالات اٹھاتے نظر آ رہے ہیں۔
اشوک سوین نامی صارف نے لکھا کہ ’تندولکر کو قوم پرستی تب یاد آتی ہے جب ریحانہ ٹویٹ کرتی ہیں، لیکن اسے وہ آف شور اکاؤنٹس میں پیسے جمع کرتے وقت بھول جاتے ہیں۔‘
Tendulkar remembers nationalism when Rihanna tweets, forgets it while stacking money in offshore accounts! #PandoraPaper #PandoraLeaks
— Ashok Swain (@ashoswai) October 4, 2021
پرینکا چوپڑہ نامی صارف نے مزاح کا سہارا لیتے ہوئے تندولکر کے آف شور اثاثوں پر تنقید کی۔
انڈیا کے مشہور ڈرامے سی آئی ڈی کے معروف ترین کردار پرادیومن کی تصویر لگا کر انہوں نے کہا کہ ’دیا پتہ لگاؤ کہ یہ ہو کیا رہا ہے۔‘
#PandoraLeaks
ACP Pradyuman after Knowing Names of #SachinTendulkar & family in #PandoraPapers pic.twitter.com/HPI9ddRI8Y— Priyanka Chopra (@Priyank74578673) October 4, 2021
گنیشن نامی صارف نے لکھا کہ انہوں نے راہل ڈریوڈ کو ہمیشہ تندولکر سے زیادہ عظیم سمجھا اور پنڈورا لیکس نے ان کی سوچ کو تقویت دی۔
’ان سے بھارت رتنہ واپس لیا جائے۔‘
I have always considered Rahul Dravid greater than #SachinTendulkar
The #PandoraLeaks confirms my belief@sachin_rt is a such a disgrace. Take back the Bharat Ratna from him.
— Ganeshan (@ganeshan_iyer) October 4, 2021
جہاں کچھ لوگوں نے سابق انڈین کرکٹر پر تنقید کی وہیں کچھ لوگ ان کی طرفداری کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔
ربید افتخار محبوب نامی صارف نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’آپ ان پر داغ نہیں لگا سکتے۔ مجھے فرق نہیں پڑتا کہ انہوں نے اپنے پیسے کے ساتھ کیا کیا۔‘
Nope! You can't stain him. I really don't care what he did with his money. It matters what he did with his bat. SACHIN! SACHIN! #SachinTendulkar
— Rubaid Iftekhar Mahbub (@Rubaid_Iftekhar) October 4, 2021