کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز واٸس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی نے اسلام آباد میں نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی نائب وزیر دفاع کا رائل سعودی بری فوج کے ہیڈکوارٹر کا دورہNode ID: 596286
نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور بعد ازاں معزز مہمان کا پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر راٸل سعودی نیول فورسز نے پاکستان کی نیوی کے سربراہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقاٸی میری ٹاٸم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان نے جاری کیے بیان میں بتایا کہ معزز مہمان کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
بحریہ کے ترجمان کے مطابق معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
ملاقات کے دوران نیوی کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مضبوط مذہبی، ثقافتی اور دفاعی روابط قائم ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کمانڈر راٸل سعودی نیول فورسز کے اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
پاکستان میں سعودی عرب کے سفارت خانے کی ٹویٹ کے مطابق منگل کو ’شاہی سعودی بحری افواج کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل عبد الله فهد الغفيلي نے پاکستان میں خادم حرمین شریفین کے سفیر جناب نواف بن سعيد المالكي کے ہمراہ سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کا دورہ کیا اور سعودی افسران سے ملاقات کی اور دورے کے کتابچے میں معلومات درج کیں۔‘
#اسلام_آباد شاہی سعودی بحری افواج کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل عبد الله فهد الغفيلي نے پاکستان میں #خادم_حرمين_شريفين کے سفیر جناب نواف بن سعيد المالكي کے ہمراہ سفارتخانے کے ملٹری اتاشی کا دورہ کیا اور سعودی افسران سے ملاقات کی اور دورے کے کتابچے میں معلومات درج کیں۔ pic.twitter.com/9dyQcAEh5u
— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) October 5, 2021