سعودی وزیر مملکت کی امارات کے وزیر سے ملاقات
جمعرات 7 اکتوبر 2021 15:17
دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے وزیر مملکت احمد بن عبدالعزیز قطان نے متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ شخبوط بن نہیان سے ملاقات کی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق افریقی ممالک کے امور کے سعودی وزیر مملکت احمد بن عبدالعزیز قطان کی ملاقات متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر مملکت شیخ شخبوط بن نہیان سے بدھ کے روزابوظہبی میں ہوئی ہے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی واقعات میں پیش رفت اور مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات میں سعودی سفیر ترکی بن عبداللہ الدخیل اور افریقی ممالک کے امور کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل بندر بن فہد الزید نے شرکت کی۔