Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی دوسری خوراک لگوانا ضروری ہے؟

وزارت داخلہ نے 10 اکتوبر کی ڈیڈ لائن بھی دی ہے- (فوٹو ایس پی اے)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی تبدیل ہونے والی شکل سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی دوسری خوراک کافی اہم ہےـ دوسری خوراک لگوانے کے لیے توکلنا اور صحتی پر رجسٹریشن کرائیں۔ 
سبق نیوز کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے مملکت کے تمام ریجنز میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے- اس حوالے سے وزارت کا کہنا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے ابھی تک ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لی وہ جلد از جلد دوسری خوراک لے لیں تاکہ کورونا وائرس کی تبدیل ہونے والی شکل سے محفوظ رہ سکیں ـ 
واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی دوسری خوراک نہ لینے والوں کے لیے 10 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی ہے جس کے بعد ایسے افراد جنہوں نے ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لی ان کے توکلنا پر امیون (محصن) کا سٹیٹس ظاہر نہیں ہوگا جس کی وجہ سے وہ افراد عوامی ٹرانسپورٹ سروس استعمال نہیں کرسکیں گےـ 
علاوہ ازیں دوسری خوراک نہ لگوانے والوں کو 10 اکتوبر کے بعد سرکاری اور نجی اداروں میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گاـ توکلنا ایپ پر مذکورہ ڈیڈ لائن کے بعد سٹیٹس میں بھی تبدیلی کردی جائے گی ـ 
واضح رہے قبل ازیں ایسے افراد جو کورونا سے صحت یاب ہو چکے تھے انہیں ویکسین کی دوسری خوارک نہیں لگائی جاتی تھی-  بعدازاں نئی تحقیق کے سامنے آنے پر وبا سے صحت یاب ہونے والوں کو بھی لازمی طور پر دوسری خوارک دی جارہی ہےـ
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: