Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین فوجیوں کی چینی آرمی کے ہاتھوں گرفتاری، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں چینی فوجیوں کو انڈین سپاہیوں کو پکڑ کر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی فوجی انڈین سپاہیوں کو آنکھوں پر پٹییاں باندھے کہیں لے کر جا رہے ہیں۔
یہ ویڈیو چینی صحافی کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ ویڈیو پچھلے سال وادی گلوان میں انڈین اور چینی افواج کے درمیان جھڑپوں کے بعد کی ہوسکتی ہے۔‘
اس حوالے سے ایک ٹویٹ میں ’پاکستان ڈیفنس‘ نامی اکاؤنٹ میں لکھا کہ ’لیک ویڈیو دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی پکڑے گئے انڈین فوجیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کررہی ہے۔‘
گزستہ برس جون کے ماہ میں وادی گلوان میں انڈیا اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں انڈیا کے 20 اور چین کے کم از کم 4 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
ان جھڑپوں کے دوران چینی افواج نے ایسے بہت سے علاقے جو پہلے انڈیا کے کنٹرول میں تھے پر قبضہ کرلیا تھا۔
ان علاقوں میں گلوان وادی، ہاٹ سپرنگ اور ڈیسپانگ جیسے مقامات شامل تھے۔

انڈیا کا جوابی حملہ؟

گلوان میں جھڑپوں کے دوران انڈین فوج کی کیا کارکردگی رہی اس حوالے سے کچھ کہا نہیں جاسکتا لیکن اس ویڈیو کے لیک ہونے کے بعد انڈین سوشل میڈیا صارفین نے انٹرنیٹ پر ضرور چینی فوج سے بدلہ لینے کو کوشش کی ہے۔
ٹوئٹر پر ایک اور تصویر انڈین سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وائرل کی گئی جس میں ایک انڈین فوجیوں کو چینی فوجیوں کو گرفتار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس تصویر میں مسئلہ یہ ہے کہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
انڈین فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ ’آلٹ نیوز‘ کے مطابق یہ تصویر دراصل ایک انڈین ڈرامے ’گلوان ویلی‘ سے لی گئی ہے اور اسے شیئر کرتے ہوئے اس حقیقت کا روپ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

شیئر: