Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین حرم میں دو ہزار کے قریب چھتریوں کی تقسیم

’زائرین کو دھوپ سے بچانے کے لیے مطاف میں چھتریوں کی تقسیم ہوئی ہیں۔‘ (فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کے زائرین میں دو ہزار کے قریب چھتریاں تقسیم کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق چھتریوں کی تقسیم انتظامیہ کے تحت رضا کارانہ خدمات انجام دینے والی کمیٹی نے کی ہیں۔
کمیٹی کے سربراہ انجینئر امجد بن عایض الحازمی نے کہا ہے کہ ’زائرین کو دھوپ سے بچانے کے لیے مطاف میں چھتریوں کی تقسیم ہوئی ہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’رضا کاروں کی ٹیم نے چھتریوں کی تقسیم کے وقت تمام ایس او پیز پر عمل کیا ہے۔‘
’یہ کام حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کی سرپرستی میں وقفے وقفے سے ہوتا ہے۔‘
واضح رہے کہ انتظامیہ اکثر وبیشتر زائرین حرم میں چھتریوں کی مفت تقسیم کرتی رہتی ہے۔ یہ کام زائرین حرم کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے ضمن میں کیا جاتا ہے۔

شیئر: