Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کی 45 ملین سے زیادہ خوراکیں دے دی گئیں

24 گھنٹوں میں 82 ہزار سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی گئیں (فوٹو وزارت صحت ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا ویکسین کی اب تک 45 ملین سے زیادہ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں-
اخبار 24 کے مطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری  بیان میں کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 ہزار سے زیادہ کورونا ویکسین کی خوراکیں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو لگائی جاچکی ہیں‘-
وزارت صحت کے مطابق ’اب تک کورونا ویکسین کی 4 کروڑ 50 لاکھ 3 ہزار 417 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں- مجموعی لگائی جانے والی خوراکوں  میں سے 24 ملین پہلی جبکہ  20.9 ملین ویکسین کی دوسری خوراکیں شامل ہیں ہیں- اسی طرح ویکسین کی  1.690 ملین خوراکیں بڑی عمر کے افراد کو بھی دی گئی ہیں‘-
واضح رہے سعودی عرب میں کورونا سے بچاو کے لیے ویکسین دینے  کے پہلے مرحلے کا آغاز 17 دسمبر 2020 کوکیا گیا تھا جبکہ دوسرا مرحلہ 18 فروری  2021 کو شروع ہوا تھا-
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مملکت میں 18 برس سے زیادہ عمر کے  افراد کو ویکسین کی بوسٹر خوراک لگائی جائے گی تاکہ کورونا کی نئی لہروں سے بچا جاسکے-
اس سے قبل 60 برس اور اس سے زائد عمر اور امور صحت کے اداروں سے منسلک افراد کے لیے بوسٹر خوراک کو لازمی قرار دیا گیا تھا مگر اب ویکسین کی  یہ تیسری خوراک (بوسٹر ڈوز) ہر ایک کے لیے ہوگی-

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: