Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوبیس گھنٹوں میں کورونا ویکسین کی 3 لاکھ سے زیادہ خوراکیں

وزارت صحت نے عید تعطیلات میں ویکسین کا خصوصی انتظام کیا ہے- (فوٹو ایس پی اے)
وزارت صحت نے کہا ہے کہ مملکت میں کورونا ویکسین کی اب تک 2 کروڑ  35 لاکھ  96 ہزار  995 خوراکیں دی جاچکی ہیں جبکہ18.4 ملین پہلی خوراک اور 5.1 ملین ویکسین کی دوسری خوراک دے دی گئی ہے-
اخبار 24 کے  مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ بزرگوں کو اب تک 1.42 ملین خوراکیں دی جاچکی ہیں-
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ  26 ہزار 700 کورونا ویکسین کی نئی خوراکیں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو دی جاچکی ہیں-
واضح رہے کہ عید الاضحی کی تعطیلات کے  دوران وزارت صحت نے کورونا ویکسین سینٹرز میں خصوصی انتظامات کیے ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: