پاکستان کے خلاف میچ میں دس وکٹوں کی شکست سہنے والی انڈین ٹیم کے فینز نے بولر محمد شامی کو ان کی بولنگ پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غداری کا الزام تک لگا ڈالا جس پر بعض سابق انڈین کرکٹرز و دیگر شخصیات نے اس معاملے کو تشویشناک قرار دیا ہے۔
انڈیا کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ ’محمد شامی پر حملے شاکنگ ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
’روہت شرما کریز پر ترانے کے دورانیے سے بھی کم وقت رہے‘Node ID: 612126
-
پاکستان جیت گیا: ’ڈئیر انڈینز، پلیز اپنے ٹی وی نہ توڑنا‘Node ID: 612166
انڈین بولر محمد شامی اپنی پرفارمنس کی وجہ سے انڈین فینز کی تنقید کا نشانہ بنے تو یہ سلسلہ اتنا بڑھا کہ ان کا نام ٹوئٹر کی ٹرینڈز لسٹ میں سب سے اوپر آ گیا۔
وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ ’محمد شامی پر حملے شاکنگ ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ وہ ایک چیمپیئن ہے اور کوئی بھی جو انڈین کیپ پہنتا ہے کسی بھی آن لائن ہجوم سے زیادہ اپنے دل میں انڈیا کو رکھتا ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’شامی میں آپ کے ساتھ ہوں، اگلے میچ میں دکھاؤ اپنا جلوہ۔‘
سابق انڈین کرکٹر عرفان پٹھان نے معاملے پر تبصرہ کیا تو اس ’گھٹیا انداز کو فورا روکنے‘ کا مطالبہ کیا۔
اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’جب میں انڈیا بمقابلہ پاکستان مقابلوں کا حصہ تھا تو ہم ہارے بھی لیکن کبھی یہ نہیں کہا گیا کہ پاکستان چلے جاؤ۔‘
کچھ دیگر انڈین صارفین نے بھی محمد شامی پر تنقید پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تو میچ کے اعداد وشمار کا حوالہ دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ محمد شامی کے آخری اوور سے پہلے ہی میچ کا فیصلہ ہو چکا تھا۔
پاکستان کے خلاف انڈین ٹیم کی دس وکٹوں سے شکست کا الزام محمد شامی کو دینے والے ان کی ’خراب پرفارمنس‘ کو جان بوجھ کر مدمقابل مسلمان ٹیم کے ساتھ ہمدردی قرار دیتے رہے۔
میچ کے فورا بعد سے ہی محمد شامی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور دیگر پلیٹ فارمز پر شروع ہو جانے والی تنقید کے دوران جہاں ان کے لیے نامناسب القابات استعمال کیے گئے وہیں انہیں پاکستانی جاسوس اور غدار تک قرار دیا گیا۔
محمد شامی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے دیوانس ورما نامی ایک ٹویپ نے لکھا ’یاد کریں وہ انڈین ٹیم کے لیے کیا کارنامے سرانجام دے چکے ہیں۔‘
For those filthy Sanghis abusing Shami, remember what wonders he did for the Indian team... #Shami#IStandWithShami pic.twitter.com/1I3YANfh04
— Devansh_Verma (@devansh_verma39) October 25, 2021
ایک جانب محمد شامی پر تنقید ہوتی رہی تو دوسری جانب انڈیا سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد میچ کے دوران گراؤنڈ اور اس کے باہر پیش آنے والی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہے۔
انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے میچ کے دوران اپنے شوہر شعیب ملک کے لیے ’جیجا جی‘ کے نعرے لگتے دیکھتے تو اپنے جذبات کا اظہار ایموجیز کے ذریعے کیا۔
— Sania Mirza (@MirzaSania) October 25, 2021