پاکستان میں انڈیا سے تاریخی فتح کا جشن ابھی جاری ہی تھا کہ کرکٹ شائقین نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے مقابلے پر تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
پاکستانی شائقین کرکٹ نیوزی لینڈ ٹیم کو’سکیورٹی کے مسئلے‘ کی بنا پر سیریز کینسل کر کے پاکستان سے جانے کا وقت یاد کرا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
نیوزی لینڈ دورہ پاکستان کو دوبارہ شیڈول کر رہا ہے: رمیز راجہNode ID: 607056
-
انڈیا سے فتح پیچھے رہ گئی، اب نظر نیوزی لینڈ پر ہے: بولنگ کوچNode ID: 612401
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کیے گئے ورلڈ کپ میچ شیڈول کے مطابق منگل کو شام سات بجے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کرکٹ میچ شارجہ میں کھیلا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے پہلے ہی اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔ جن میں کوئی نیوزی لینڈ کی سکیورٹی کا مسئلہ حل کرنے کی بات کر رہا ہے تو کوئی ان سے بدلا لینا یاد دلا رہا ہے۔ جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے لیے شارجہ میں خطرہ قرار دیتے ہوئے انہیں میچ کینسل کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارف کِرن جہانگیر نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انڈین کرکٹ ٹیم کی خوش فہمی دور کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی مسائل بھی حل کرنے چاہییئں۔‘
ٹوئٹر ہینڈ نمز پر پاکستان کے نیوزی لینڈ کے ساتھ ہونے والے میچ کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ ’ابھی تو ہم بدلے ہیں، بدلے ابھی باقی ہیں۔‘
معروف صحافی حامد میر کی جانب سے بھی اس بات یاد دہانی کرائی گئی کہ انڈیا سے جیت کے بعد اگلا میچ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے جو کہ زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔
حامد میر نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’کسی نے مجھے پاکستانی اخبار کی ہیڈ لائن بھیجی ہے۔ اب انڈیا کو بھول جاؤ۔‘
Somebody sent me the headlines of few Pakistani newspapers. Forget about India now. Next match is with #NewZealand, remember they cancelled the tour of #Pakistan and pulled out their cricket team from Rawalpindi few weeks back. #PakvsNZ is more important than #PakvsIndia pic.twitter.com/dAndqMzdhm
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) October 25, 2021