Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کا امریکی پابندی سے متاثرین کیلئے حل

ریاض ...سعودی عریبین ایئرلائنز(السعودیہ) نے امریکہ اور برطانیہ کی طرف سے الیکٹرانک آلات لیجانے پر پابندی کے حوالے سے اپنے مسافروں کو بچانے کا نیا حل جاری کردیا۔ جدہ اور ریاض سے السعودیہ کی پرواز سے امریکہ اور برطانیہ جانے والے مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے الیکٹرانک آلات طیارے پر سوار ہوتے وقت اہلکاروں کے حوالے کردیں۔ وہ آپ کے الیکٹرانک آلات مخصوص ڈبو ں میں محفوظ کرکے امریکہ پہنچنے پر آپ کے حوالے کردیں گے اس طرح سعودی ہوائی اڈوں پر انتظار کے دوران مسافر اپنے الیکٹرانک آلات سے استفادہ کرسکیں گے۔ 

شیئر: