سرکاری محکموں کی ٹھیکیدار کمپنیوں پر ویٹ لاگو
’سرکاری اداروں کی ٹھیکیدار کمپنیوں کو واٹ سے وقتی طور پر استثنی دیا گیا تھا‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ زکاۃ و کسٹم نے کہا ہے کہ آج یکم نومبر سے سرکاری محکموں کی ٹھیکیدار کمپنیوں پر ویٹ لاگو ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’سرکاری اداروں کی ٹھیکیدار کمپنیوں کو ویٹ سے وقتی طور پر استثنی دیا گیا تھا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ٹھیکیدار کمپنیوں کو ویٹ کے تحت لانا تمام تجارتی اداروں کے ساتھ یکسانیت کا معاملہ رکھنے کے مقصد کے لیے ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سرکاری اداروں کے لیے درآمدات پر واٹ کا نفاذ آرڈر کی تاریخ سے ہوگا‘۔
’یکم نومبر کے بعد سرکاری اداروں کے برآمدات کے آرڈر پر ضابطے کے مطابق ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ ہوگا جبکہ اس سے پہلے کی تاریخ پر کئے جانے والے آرڈر کو پہلے کی طرح استثنی ہوگا‘۔