مسجد الحرام کی سینیٹائزنگ کے لیے 45 ٹیمیں مختص
’45 ٹیموں میں 600 کارکن ہیں جو روزانہ 25 لیٹر سینیٹائزر کا استعمال کریں گی‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام اور اس کے بیرونی صحنوں کی سینیٹائزنگ کے لیے 45 ٹیمیں مختص کر دی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’45 ٹیموں میں 600 کارکن ہیں جو روزانہ 25 لیٹر سینیٹائزر کا استعمال کریں گی‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سینیٹائزنگ کے لیے استعمال ہونے والا تمام مواد ماحول دوست ہے‘۔
’سینیٹائز کرنے والی ٹیمیں 500 مختلف آلات استعمال کریں گے جبکہ حشرات کے خاتمے کے لیے 50 خصوصی آلات کا استعمال الگ سے ہوگا‘۔
انتظامیہ نے کہاہے کہ ’زائرین حرم کی سہولت اور انہیں بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے‘۔