Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کے 49 نئے مریض، فعال کیسز بھی کم ہوگئے

چارکروڑ 60 لاکھ 97 ہزار کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں بدھ 3 نومبر کو کورونا کے 50 سے کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ 
بدھ کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 49 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 37 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید ایک مریض چل بسا، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 799 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 54 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 48 ہزار 760 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 37 ہزار 690 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک چارکروڑ 60 لاکھ 97 ہزار807 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

شیئر: