فالکن میلہ، کاروبار کا حجم بڑھ کر 72 لاکھ ریال ہوگیا
جمعرات 4 نومبر 2021 12:11
’میلے کے آغاز سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 72 لاکھ 93 ہزار ریال کا کاروبار ہوا ہے‘ (فوٹو: سبق)
ریاض میں منعقد فالکن میلے کے 24 ویں دن کاروبار کا حجم بڑھ کر 72 لاکھ سے تجاوز کرگیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق فالکن میلے کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’گزشتہ رات 4 باز فروخت ہوئے جن کی مجموعی مالیت 3 لاکھ 22 ہزار ریال تھی‘۔
’میلے کے آغاز سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 72 لاکھ 93 ہزار ریال کا کاروبار ہوا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہاہے کہ ’گزشتہ رات سب سے مہنگا باز ایک لاکھ 10 ہزار ریال میں فروخت ہوا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’شاہین نسل کا باز ہے جسے مقامی شہری نے شکار کیا تھا‘۔
’اسی طرح دوسرا باز 60 ہزار ریال میں، تیسراباز 47 ہزار جبکہ چوتھا باز ایک لاکھ 5 ہزار ریال میں فروخت ہوا‘۔