پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری قیادت کی جانب سے ملکی معاشی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہا جس میں عسکری قیادت کی جانب سے افغانستان کی صورت حال اور اس سے جڑے دیگر معاملات اور پاکستان کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔
عسکری حکام پارلیمانی رہنماؤں کو افغانستان کی صورتحال، پاکستان کے کردار اور پاکستان پر اس کے اثرات کے علاوہ اندرونی و بیرونی سکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے شرکا کو کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات بھی بریفنگ کا حصہ رہے۔
مزید پڑھیں
-
’فیصلہ کیا کہ تجارت کے لیے پاک افغان بارڈر 24 گھنٹے کھلا رہے گا‘Node ID: 611166
-
حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات شروع، فائر بندی پر اتفاقNode ID: 615806